بلدیاتی انتخابات سے متعلق نامزدگی فارم کا عمل اختتام پذیر

وادی کے 177وارڈوں میں کوئی بھی نامزدگی داخل نہیں ہوئی، 215امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار

سری نگر :ریاست جموںوکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے داخلہ نامزدگی درخواستوں کی تاریخ کی ڈیڈلائن مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وادی کے 624میونسپلٹی وارڑوں میں سے 215وارڈوں پر مدمقابل اُمیدواروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے درخواست جمع کرنے والے امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ وادی میں مجموعی طور پر 177بلدیاتی وارڈوں پر کسی بھی امیدوار نے نامزدگی درخواست جمع نہیں کرائی ہے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر سے 232وارڈوں پر انتخابات ہوں گے جہاں 715امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے جبکہ بلامقابلہ کامیاب امیدوار اور 177وارڈوں پر نامزدگےاں نہ ہونے کے نتےجے مےں لاکھوں رائے دہند گان اپنی حق رائے دہی کا استعمال نہےں کر سکےں گے ۔سرےنگر مےو نسپل کونسل انتکابات کے تمام وارڈوں پر نامز دگےاں داخل کی گئی ہے اور صوف 7وارڈوں پر در خواست جمع کر نے والے امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا ۔ ادھر وادی کے مقابلے میں صوبہ جموں میں بلدیاتی انتخابات کو لے کر کافی گہما گہمی پائی جارہی ہے جس دوران صوبہ جموں کے 534بلدیاتی وارڈوں پر 2136سے زائد امیدواروں نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کشمےر نےوز سروس (کے اےن اےس ) کے مطابق رےاست جموں کشمےر مےں 8اکتوبر سے 4مراحل مےں منعقد ہو نے جارہے بلدےاتی انتخابات کے لئے جہاں جموں مےں کافی گہما گہمی پائی جارہی ہے وہےں وادی کے بےشتر حصوں مےں سر د مہری دےکھی جارہی ہے ۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے داخلہ نامز دگی در خواستوں کی تارےخ اگر چہ اختتام پذےر ہو چکی ہے تاہم اس دوران اس بات کا سنسنی خےز انکشاف ہوا ہے کہ وادی کے 624مےونسپلٹی وارڈوں مےں سے 215وارڈوں پر مد مقابل امےدواروں کی عدم مو جود گی کے نتےجے مےں درخواستےں جمع کر نے والے امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی مےں کشےدہ سےکورٹی صورتحال کے بےچ اور رےاست کی 2سب سے بڑی مےن اسٹرےم سےاسی جماعتوں کی انتخابات مےں حصہ نہ لےنے کی وجہ سے بےشتر بلدےاتی وارڈوں مےں نامزدگی داخل کر نے والے امےدوار بلا مقابلہ ہی کامےاب قرار پائےں گے ۔کے اےن اےس کو معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمےر مےں غےر ےقےنی صورتحال کے نتےجے مےں لگ بھگ 177بلدےاتی وارڈوں سے کسی بھی امےدوار نے نامزدگی در خواست جمع نہےں کرائی ہے جس کی وجہ سے ان وارڈوں مےن ہزاروں کی تعداد مےں رائے دہند گام اپنی رائے دہی کا استعمال نہےں کر پائےں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمےر کے کولگام ،اننت ناگ ،شوپےاں اور پلوامہ جےسے حساس علاقوں مےں گزشتہ کئی بر سوں سے نا مساعد حالات کے نتےجے مےں 177بلدےاتی وارڈوں مےںکوئی بھی امےدوار سامنے نہےں آےا ۔معلوم ہوا ہے کہ اسی طرح وادی کے 624وارڈوں مےں سے 215وارڈوں مےں بلا مقابلہ امےدواروں کو کامےاب قرار دےا جائے گا کےونکہ ان کے مقابلے مےں کسی بھی امےدوار نے اپنی نامزدگی داخل نہےں کرائی ہے ۔کے اےن اےس کو معلوم ہوا ہے کہ پُر تناﺅ صورتحال اور مےن اسٹرےم سےاسی پارٹےوںکی طرف سے انتخابات کے بائےکاٹ کے پےش نظر ان حلقہ جات مےں لوگوں کی شر کت ماند پڑ گئی ہے ۔ادھر ذرائع نے بتاےا کہ وادی کشمےر سے کل ملا کر 930نامزدگی در خواستےں جمع کرائی گئی ہےں جن مےں سے 215وارڈوں پرامےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے جبکہ715امےدوار 232وارڈوں پر اپنی قسمت آ زمائےں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ وادی مےں ہر وارڈ پر 3امےدوار انتخابات مےں اپنی قسمت آزمائےں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 8اکتوبر کو پہلے مرحلے مےں کلا ملا کر 175وارڈوں پر انتخابات عمل مےں لائے جائےں گے تاہم اس دوران 69وارڈوں پر امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا ،جبکہ 23وارڈوں پر کسی بھی امےدوار نے نامز دگی در خواست جمع نہےں کرائی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پہلے مر حلے کے دوران 273امےدوار اپنی قسمت آزمائےں گے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ 10اکتوبر کو دو سرے مر حلے کے دوران وادی مےں کل ملا کر 166وارڈوں پر انتخابات عمل مےں لائے جائےں گے جس کے دوران 60وارڈوں پر امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا ،جبکہ 60وارڈوں پر کسی بھی امےدوار نے نا مز دگی در خواست جمع نہےں کرائی ہے ۔اسی طرح 13اکتوبر کو تےسرے مر حلے کے دوران کل ملاکر 151وارڈوں پر انتخابات منعقد ہو نگے۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران 49وارڈوں پر امےدواروں کو بلا مقا بلہ کامےاب قرار دےا جائے گا جبکہ 55وارڈوں پر الےکشن نہےں ہو نگے کےونکہ ان وارڈوں پر کسی بھی امےدوار نے نا مز دگی در خواست جمع نہےں کرائی ہے ۔علاوہ ازےں 16اکتوبر کو چو تھے مر حلے کے دوران 132وارڈوں پر انتخابات منعقد ہو نگے ،معلوم ہوا ہے کہ 37وارڈوں پر امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا جبکہ اس دوران 39وارڈوں پر انتخابات نہےں ہو نگے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ شہر سرےنگر کے مےو نسپل کونسل سبھی وارڈوں پر نا مزدگےاں جمع ہو چکی ہےں جن مےں 7وارڈوں پر امےدواروں کو بلا مقا بلہ کامےاب قرار دےا جائے گا جبکہ باقی بچنے والے وارڈوں پر 305سے زےادہ امےدوار اپنی قسمت آ زمائےں گے۔ادھر جموں مےں بلدےاتی انتخابات کے حوالے سے کافی گہما گہمی دےکھنے کو مل رہی ہے اور ےہاں 534وارڈوں پر 2136امےدوار اپنی قسمت آ زمائےں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ جموں کے صرف13وارڈوں پر مد مقابل امےدواروں کی عدم مو جود گی کے نتےجے مےں در خواست جمع کر نے والے امےدواروں کو بلا مقابلہ کامےاب قرار دےا جائے گا ۔ذرائع نے کے اےن اےس کو بتاےا کہ صو بہ جموں کے مختلف وارڈوں سے 2123امےدوار اپنی قسمت آزمائےں گے اور لگ بھگ ہر وارڈ سے 4نا مزدگےاں داخل کرائی گئی ہےں جو چار مراحل مےں ہو نے والے بلدےاتی انتخابات مےں کامےابی کے لئے اپنی قسمت آزمائےں گے ۔

Comments are closed.