ایک لاکھ86ہزاراُمیدواروں کیلئے وادی بھرمیں 1702امتحانی مراکز

سری نگر::بلدیاتی وپنچایتی امتحانات کے پیش نظرپائی جانے والی تمام ترقیاس آرائیوں اورابہام کے باجودریاستی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بورڈھٰذاکے تحت لئے جانے والے سالانہ امتحانات کیلئے شیڈول جاری کردیا،جسکے تحت 22،24اور26اکتوبرسے بالترتیب12ویں،10ویں اور11ویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے حکام نے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی عملہ کی نشاندہی کردی ہے،جسکے تحت ہرامتحانی مرکزمیں ایک سپروائزرکی سربراہی میں امتحانی عملہ ڈیوٹی انجام دے گاجبکہ امتحانات میں نقل کی وباءپرقابوپانے کیلئے بورڈنے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ،جووقتاًفوقتاًامتحانی مراکزکااچانک دورہ کریں گی ۔بورڈکے ذرائع نے بتایاکہ دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات بشمول سوالناموں وجوابی پرچوں کی تیاری اورامتحانی عملہ پرکروڑوں روپے کاخرچہ آئیگا۔ادھرصوبائی انتظامیہ نے سیکنڈری وہائرسیکنڈری سطح کی تینوں جماعتوں کے امتحانات کیلئے اپنے طورپرلازمی اقدامات کوحتمی شکل دے دی ہے ،جن کے تحت وادی بھرمیں قائم امتحانی مراکزکے گردونواح میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائدرہیں گی ،اورکسی بھی شخص کوامتحانی مراکزکی حدودمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کشمیر نیوزنیٹ ورک کے مطابق ریاستی بورڈآف اسکول ایجوکیشن نے دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کاشیڈول مرتب کرکے تینوں جماعتوں کیلئے امتحانی ڈیٹ شیٹ جاری کردئیے ہیں ۔پہلے مرحلے میں 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات22اکتوبرسے لئے جارہے ہیں ۔بورڈکی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق بارہویں جماعت کے مختلف مضامین (پرچوں)کے امتحانات بالترتیب22،25،28اور31اکتوبرکے علاوہ5،8،11اور15نومبرکولئے جائیں گے جبکہ 12ویں جماعت کیلئے امتحان کاوقت دوپہر2بجے سے ہوگا۔بورڈذرائع نے بتایاکہ 12ویں جماعت میں اُمیدواروں کی کل تعداد69000ہے ،اوران اُمیدواروں کیلئے وادی بھرمیں622امتحانی مراکزقائم ئے گئے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں 24اکتوبرسے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات لئے جائیں گے ،اوردسویں جماعت کے امتحان میں شامل اُمیدواروں کی کل تعداد55000ہوگی جبکہ ان اُمیدواروں کیلئے وادی بھرمیں 541امتحانی مراکزکی نشاندہی کی گئی ہے۔دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات24اور30اکتوبرے علاوہ 3،6،10،12اور14نومبرکولئے جائیں گے جبکہ 10ویں جماعت کیلئے امتحان کاوقت دوپہر2بجے سے ہوگا ۔بورڈآف اسکول ایجوکیشن ذرائع نے بتایاکہ تیسرے مرحلے میں 11ویں جماعت کے امتحان میں اُمیدواروں کی کل تعداد62000ہے ،اوران اُمیدواروں کیلئے وادی بھرمیں539امتحانی مراکزقائم ئے گئے ہیں ۔جاری ڈیٹ شیٹ کی رﺅسے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 26اکتوبرسے ہونگے ،اورمختلف مضامین (پرچوں)کے امتحانات بالترتیب26،29اور31اکتوبرکے علاوہ ماہ نومبرکی2،5،8،10،12اور14تاریخ کولئے جائیں گے ۔کل ملاکر12ویں،10ویں اور11ویں کے امتحانات میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کی کل تعداد ایک لاکھ86ہزار ہے ،اوران کیلئے وادی بھرمیں 1702امتحانی مراکزقائم کئے جارہے ہیں جبکہ 11ویں جماعت کیلئے امتحان کاوقت صبح 10بجے سے ہوگا ۔معلوم ہواکہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے حکام نے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی عملہ کی نشاندہی کردی ہے،جسکے تحت ہرامتحانی مرکزمیں ایک سپروائزرکی سربراہی میں امتحانی عملہ ڈیوٹی انجام دے گاجبکہ امتحانات میں نقل کی وباءپرقابوپانے کیلئے بورڈنے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں ،جووقتاًفوقتاًامتحانی مراکزکااچانک دورہ کریں گی ۔بورڈکے ذرائع نے بتایاکہ دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات بشمول سوالناموں وجوابی پرچوں کی تیاری اورامتحانی عملہ پرکروڑوں روپے کاخرچہ آئیگا۔ادھرصوبائی انتظامیہ نے سیکنڈری وہائرسیکنڈری سطح کی تینوں جماعتوں کے امتحانات کیلئے اپنے طورپرلازمی اقدامات کوحتمی شکل دے دی ہے ،جن کے تحت وادی بھرمیں قائم امتحانی مراکزکے گردونواح میں دفعہ144کے تحت بندشیں عائدرہیں گی ،اورکسی بھی شخص کوامتحانی مراکزکی حدودمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔خیال رہے سوموارکوصوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کیساتھ میٹنگ کے دوران امتحانات کو خوش اسلوبی اوراحسن طریقے سے انعقاد کرانے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے سوالات وجوابات کے پرچے محفوظ حالت میں رکھنے کےلئے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں اورضلع پولیس سربراہان کو متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں سٹرانگ رومز قائم کرنے کی ہدایت دی ۔صوبائی کمشنرکشمیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو اپنے متعلقہ اضلاع میں مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ آفیسران اوراُمیدواروں کو امتحانات سے متعلق لازمی جانکاری دی جاسکے۔انہوںنے متعلقہ آفیسران کو ہدایات پر من وعن عملدر آمد کرنے کےلئے لازمی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ امتحانات شفاف اور بلاخلل طریقے سے منعقد ہوں۔اُدھرناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے نجی تعلیمی اداروں اور کوچنگ مراکز کے منتظمین پر زور دیا ہے کہ وہ اضافی کلاسوں کا انعقاد کر کے نصاب کو جلداز جلد مکمل کریں۔نجی سکولوں اور درج شدہ کوچنگ مراکز کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کے دوران ناظم تعلیم نے کہا کہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے صد فیصد نصاب مکمل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو اضافی کلاسوں کا بھی اہتمام کیا جانا چاہئے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرنے طُلاب کے لئے سرکاری سکولوں کی طرز پر امتحانی کونسلنگ سیشن منعقد کرانے پر بھی زور دیا تا کہ طُلاب کو ذہنی تناو¿ اور دیگر مسائل سے باہر نکالاجاسکے۔

Comments are closed.