تعلیمی اداروں اور کوچنگ سینٹروں کو ناظم تعلیم کی ہدایت

سرینگر:رچند کوچنگ مراکز اور پرائےوےٹ تعلیمی اداروں کے طالب علموں کی شکاےات کا سنجیدہ نوٹس لےتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ڈائرےکٹورےٹ آف سکول اےجوکےشن کے کانفرنس ہال مےں پرائےوےٹ سکولوں کے منتظمین اور تسلیم شدہ کوچنگ مراکز کے مالکان کی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اُنہےں چند ہداےات دیں۔ میٹنگ کے دوران ناظم تعلیم کشمیر نے تسلیم شدہ کوچنگ مراکز اور پرائےوےٹ سکولوں کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اضافی کلاسز کا اہتمام کریں اور دسویں ، گےارہویں اوربارہویں جماعت کے بورڑ امتحانات سے اےک ہفتہ قبل سےلبس کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنائےں۔ناظم تعلیم نے اس بات پر بھی زور دےا کہ طالب علموں کو تےاری کے لئے امتحان شروع ہونے سے قبل اےک ہفتے کے وقفے کو یقینی بناےا جائے۔انہوں نے متنبہ کےا کہ سےلبس کو مکمل کئے جانے مےں کسی بھی کوتاہی سے کام نہ لےا جائے ۔ ڈاکٹر ایتو نے میٹنگ مےں موجود شرکاءپر زور دےا کہ وہ سرکاری سکولوں کے طرزپر طالب علموں کی رہنمائی ، ان کی شکاےات کا ازالہ کرنے اور اُن کے ذہنی دباو¿ کو کم کرنے کے لئے امتحانی کونسلنگ سےشنز کا انعقاد کرےں ۔ ناظم تعلیم نے اُن سے یہ بھی کہا کہ وہ طالب علموں کے معاملات اور اُن کے مسائل کو سنجیدگی سے سُنےں اور اُن کا ازالہ یقینی بنائےں۔ میٹنگ مےں جوائنٹ ڈائرےکٹر سکول اےجوکےشن سےنٹرل عابد حسےن، او اےس ڈی اکےڈمکس میر ثنا اﷲ اور پرائےوےٹ سکولوں کے منتظمین کے علاوہ چند تسلیم شدہ کوچنگ مراکز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ واضح رہے چند روز قبل کئی پرائےوےٹ سکولوں اور تسلیم شدہ کوچنگ مراکز سے وابستہ طالب علموں نے ڈائرےکٹورےٹ آف سکول اےجوکےشن کشمیرمےں یہ شکاےت درج کی تھی کہ اُن کے سےلبس کے کچھ حصے کو ابھی تک پوری طرح سے مکمل نہیں کےا گےاہے۔

Comments are closed.