ایڈوﺅکیٹ میاں قیوم کا20ویں مرتبہ صدرمنتخب ہونایقینی
سری نگر::جموں وکشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن میںسینئرقانون داں ایڈوﺅکیٹ میاں عبدالقیوم کی بادشاہت قائم ہے ،اورموصوف کا20ویں مرتبہ صدرِایسوسی ایشن منتخب طے ہے ۔
کے این این کومعلوم ہواکہ وادی بھرکے وکلاءکی نمائندہ تنظیم کشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے تنظیمی انتخابات 4اکتوبرکوہونے والے ہیں ،اورجنرل سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں کیلئے کئی اُمیداروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں تاہم کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ یعنی سومواریکم اکتوبرتک صدرکے عہدے کیلئے صرف ایک اُمیدواریعنی موجودہ صدرایڈوﺅکیٹ میاں قیوم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
بارایسوسی ایشن کے ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ صدرکے عہدے کیلئے صرف ایڈوﺅکیٹ میاں قیوم کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سوموارکوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی ،اورچونکہ صدرکے عہدے کیلئے صرف ایڈوﺅکیٹ میاں قیوم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،اسلئے موصوف کابلامقابلہ صدرجموں وکشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن منتخب ہوناطے ہے۔
بارایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ4اکتوبرکوکشمیرہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کاانتخاب عمل میں لانے کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ،اوروٹنگ کاعمل مکمل ہونے کے فوراًبعدووٹوں کی گنتی ہوگی ،اورجمعرات کی سہ پہرتک کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کے ناموں کے ساتھ ساتھ بلامقابلہ کامیاب ہونے والے صدرایڈوﺅکیٹ میاں قیوم کی کامیابی کابھی اعلان کیاجائیگا۔ذرائع نے انکشاف کیاکہ ایڈوﺅکیٹ میاں قیوم ابتک19مرتبہ وکلاءکی تنظیم کے صدرمنتخب ہوئے ہیں ،اوروہ 20ویں مرتبہ صدرکاعہدہ سنبھال رہے ہیں۔
Comments are closed.