شہر خاص میں این آئی اے کا معروف تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے شہر خاص میں معروف کشمیری تاجر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا ،جس دوران یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی .

معلوم ہوا ہے کہ مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے شہر خاص کے نوہٹہ علاقہ میں اعجاز احمد حقاق کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا .

معلوم ہوا ہے کہ مبینہ منی لانڈرنگ کیس ،جس میں پہلے ہی کئی مزاحمتی لیڈران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ،نے شہر خاص میں یہ چھاپہ کارروائی انجام دی .

اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے….

Comments are closed.