بڈشاہ چوک میں ہوئی ڈکیتی کامعمہ حل،چورگرفتار:58000روپے برآمد:پولیس

سری نگر::سری نگرپولیس نے بڈشاہ چوک میں رونماہوئی ڈکیتی کی ایک واردات کامعمہ حل کرتے ہوئے چورکوگرفتارکرنے کے بعدچرائی گئی رقم برآمدکرلی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ چرارشریف کے رہنے والے ایک شہری محمدشعبان وگے نے چندروزقبل پولیس تھانہ مائسمہ میں رپورٹ درج کرادی کہ کسی نامعلوم چورنے بڈشاہ چوک سری نگرمیں اُسے58000روپے چرالئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دن دہاڑے پیش آئے ڈکیتی کے اس واقعے سے متعلق ایف آئی آردرج کرکے تحقیقات شروع کردی ،اورابتدائی تحقیقات کے بعدکچھ مشتبہ افرادکوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ شاہدین کے بیانات کی بنیادپرلالچوک اوراسکے ملحقہ مصروف ترین بازاروں میں مشکوک نقل وحرکت کرنے والے مشتبہ افرادسے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق24ستمبرکواسی کیس کے سلسلے میں شمس الدین بیگ نامی ایک شخص کوگرفتارکیاگیا،اوردوران پوچھ تاچھ حبہ کدل میں کرایہ کمرے میں رہائش پذیراس شخص نے اسبات کااعتراف کیاکہ اُسی نے بڈشاہ چوک میں چوری کی واردات انجام دیکرایک شخص سے ہزارو ں روپے اُڑالئے ۔

پولیس کے مطابق شمس الدین نامی چورکی نشاندہی پراُسکے کرایہ کمرے واقع حبہ کدل سے چرائی گئی ساری رقم برآمدکی گئی ،اورتمام لوازمات کے بعدیہ رقم شکایت کنندہ کودی گئی ۔

Comments are closed.