نادرن کمانڈر سرینگر وارد۔شمالی اور وسطی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر: ناردرن فوجی کمانڈر اچانک سرینگر وارد ہوئے اور بادامی باغ فوجی کیمپ میں کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔شمالی اور وسطی کشمیر اور بادامی باغ میں الگ الگ میٹنگوں سے خطاب کے دوران نار درن کمانڈر نے فورسز اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ”ایس او پیز “ پر من عن عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔

ناردرن کمانڈر لفتنٹ جنرل ” رنبیر سنگھ اچانک سرینگر وارد ہوئے اور فورجی طورپر فوجی کمانڈروں کے ساتھ ریاست خاص کرو ادی کشمیر کی صورتحال پر گفت شنید کی۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر پہنچتے ہی ناردرن آرمی کمانڈر نے بادامی باغ سرینگر میں ریاست خاص کرو ادی کشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر فوجی کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ناردرن کمانڈر نے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پچھلے کئی روز سے دراندازی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو متحرک فوجی اہلکاروں نے مار گرایا ہے۔ بادامی باغ سرینگر میں سیکورتی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ناردرن کمانڈر نے شمالی اور وسطی کشمیر جا کر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جوانوں سے بات کی ۔ اس موقعے پر کور کمانڈر لفتنٹ جنرل اے کے بٹ بھی فوجی کمانڈر کے ہمراہ موجود تھے۔

نار درن کمانڈر نے شمالی اور وسطی کشمیر میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جار ہے ہیں آپریشن آل آوٹ پر بھی فوجی کمانڈروں سے بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوںکے دوران فوجی اہلکار پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر جوابی کارروائی کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فورسز اہلکار ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ناردرن کمانڈر نے فوجی آفیسران پر زور دیا کہ وادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے فورسز اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن آل آوٹ جاری رہے گا۔ فوجی کمانڈر کے مطابق نامساعد حالات کے باوجود فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ناردرن کمانڈر نے فوجی آفیسران پر زور دیا کہ وہ جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کریں۔ دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ناردرن کمانڈر وادی کے دورے پر سرینگر پہنچے اور سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔ جنوبی کشمیر کے دورے کے بعد ناردرن کمانڈر نے راج بھون جا کر ریاست کے گورنر این این ووہرا سے بھی بات کی ۔ یو پی آئی

Comments are closed.