پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ میں حدمتارکہ کے نزدیک اُسوقت گولی باری کی آوازسنائی دی جب فوج نے مبینہ طورپرپاکستان کاایک ہیلی کاپٹربھارتی حدودمیں داخل ہوگیا۔
اتوارکے روزپاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔جموں میں دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ دو پہر 12بجکر13منٹ پر پیش آیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی ہیلی کاپٹرچکنداباغ کی جانب سے سرحدکے اسپارپروازکرنے کے بعدبیتارعلاقہ کی جانب واپس اُسپارچلاگیا۔ذرائع کاکہناتھاکہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک فضائی حدودکی خلاف ورزی کے اس واقعے کافوج کی جانب سے معقول جواب دیا گیا۔
ذرائع نے مزیدکہاکہ گل پور سیکٹر میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر ہندوستان سرحد میں داخل ہوا،اور یہ ہیلی کاپٹرڈھلن سیکٹر کی طرف گیا۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے نول ، سسار اور ہاتھی پوزیشن سے اس پرگولی باری کی۔
دفاعی ذرائع نے بتایاکہ فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی،جسکے بعدوہ واپس سرحدپاربھاگ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں نظر آرہا ہے کہ سفید رنگ کا ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر ہندوستانی سرحد میں پروازکر رہا ہے اور وہ گولیوں کی آواز سننے کے بعد لوٹ جاتا ہے۔
پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم بال بال بچ گئے
پاکستانی حکام نے الزام لگایاکہ پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدراُسوقت بال بال بچ گئے جب لائن آف کنٹرول کے نزدیک بھارتی فوج نے اُنکے ہیلی کاپٹرپراچانک فائرنگ کردی ۔
پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹرہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول کے قریب پر واز کر رہا تھا جس کی بھارت کو بھی اطلاع دی گئی تھی۔لیکن پاکستانی حکام کے مطابق پیشگی اطلاع کے باوجودبھارتی فوج نے ہیلی کاپٹرپرفائرنگ کی ۔
تاہم پاکستانی زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم بال بال بچ گئے ،اورہیلی کاپٹرکوبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے مزیدکہاکہ راجہ فاروق حیدر اپنے قریبی عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاﺅں گئے تھے ،اورلائن آف کنٹرول کے قریب قائم بھارتی پوسٹ سے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے بھارتی حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اورپاکستانی زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کو حویلی میں بحفاظت اتار لیا گیا۔
پاکستانی حکام نے کہاکہ پاک بھارت کشیدہ ماحول میںلائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی اطلاع دونوں جانب سے افواج کو پیشگی دی جاتی ہے اور راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کی آمداورپرواز کی اطلاع بھی پیشگی دی گئی تھی تاہم بھارتی فوج نے اسے پاکستان کا فوجی ہیلی کاپٹر قراردے کر اس پر فائرنگ کر دی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.