ملک کی خودمختاری اور عزت سے سمجھوتہ نہیں:مودی

نئی دہلی،وزیراعظم نریندرمودی نے پڑوسی ملک پاکستان کا نام لئے بغیر آج کہا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری ،عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔مسٹر مودی نے اتوار کو آکاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ’ من کی بات‘ پروگرام کے 48ویں ایڈیشن میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔

سرجیکل اسٹرائک کی سالگرہ پر منائے گئے ’پرارکرم پرو‘ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا،’’اب یہ طے ہوچکا ہے کہ ہمارے فوجی ان سب کو منہ توڑ جواب دیں گے جو ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائیں گےاور ترقی میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔ہم امن میں یقین رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینےکےلئے پرعزم ہیں لیکن عزت و احترام سے سمجھوتہ کرکے اور ملک کی خودمختاری کی قیمت پر قطعی نہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی ہندوستانی ہوگا جو اپنی مسلح افواج،فوج کے جوانوں پر فخر نہ کرتا ہو۔ہر ہندوستانی چاہے وہ کسی بھی علاقے،ذات ،مذہب ،عقیدے یا زبان کا کیوں نہ ہو،اپنے فوجیوں کے تئیں اپنی خوشی اور حمایت ظاہر کرنے کےلئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ہندوستانیوں نے کل 2016میں ہوئی اس سرجیکل اسٹرائک کو یاد کیا تھا جب ہمارے فوجیوں نے ملک پر دہشت گردی کی آڑ میں پروکسی وار کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیاتھا۔ملک میں الگ الگ مقامات پر مسلح افواج نے نمائش لگائی تاکہ زیادہ سے زیادہ ملک کے شہری خصوصاً نوجوان نسل اپنے ملک کی طاقت سے واقف ہوسکے۔

خواتین کو مسلح بنارہی ہےفضائیہ
فضائیہ کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ صنفی مساوات میں بڑی تعاون کرکے ہندوستانی خواتین کو مسلح بنارہی ہے۔

مسٹر مودی نے اتوار کو آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 48ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صنفی مساوات یعنی خواتین اور مرد کی برابری کو یقینی بنانے میں فضائیہ نے مثال قائم کی ہے اور اپنے ہر محکمے کے دروازے ملک کی بیٹیوں کےلئے کھول دئے ہیں۔فضائی افواج خواتین کو شارٹ سروس کمیشن کے ساتھ مستقل کمیشن کا آپشن بھی دے رہی ہے۔

ہندوستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ ہندوستان کی فوج میں مسلح افواج میں مردوں کی طاقت ہی نہیں،خواتین کی طاقت کا بھی اتنا ہی تعاون بڑھتا جارہا ہے۔خواتین خود مختار تو ہیں ہی،اب مسلح بھی بن رہی ہیں۔

Comments are closed.