انڈونیشیا میں زلزلہ اور وسونامی:ہلاکتوں کی تعداد 800 تجاوز کرگئی

جکارتہ.30ستمبر(یواین آئی)انڈونیشیا کے شہرپالو میں زلزلہ اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوگئی ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک اورپانی کی کمی ہےاور 17 ہزار افراد علاقے سے انخلا کرچکے ہیں، ملبے تلے دبے سیکڑوں افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی مارکیٹوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ انڈونیشیا کے صدر آج متاثرہ خطے کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب 7.5 شدت کے زلزلے میں ہزاروں افراد شدید زخمی بھی ہوئےہیں۔

Comments are closed.