ویڈیو: 11 ویں جماعت کے طلاب بورڈ حکام کے خلاف سراپا احتجاج
سرینگر: مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہائر اسیکنڈری طالب علم ( 11 ویں جماعت کے طالب علم ) نے ہفتہ کے روز بورڈ اآف اسکول ایجوکیشن کے اُس فیصلے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علموں کا سالانہ امتحانات بورڈ کے تحت لیا جائیگا ، کے خلاف احتجاج کیا .
درجنوں طلبہ پریس کالونی سرینگر میں نمودار ہوئے ،جہاں متعلقہ بورڈ کے خلاف نعرہ بازی کی .مظاہرین طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر ہم کیا چاہتے انصاف ،بورڈ امتحان بائیکاٹ بائیکاٹ ،فیصلہ واپس کے نعرے درج تھے .
انہوں نے کہا کہ ابھی تک بورڈ نے 11 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات منعقد نہیں کئے اب یکا یک یہ فیصلہ لیا گیا جبکہ اُن کا نصاب بھی مکمل نہیں ہوا .انہوں نے کہا کہ 11 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسکولی سطح پر لئے جائیں .
انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا ،تو وہ امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا .
Comments are closed.