بانڈی پورہ جھڑپ : کیاکیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا؟

سری نگر: ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے 20ستمبر کو بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شکایت کی عرضی کی شنوائی کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اور ایس ایس پی بانڈی پورہ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے ۔

مطابق ضلع بانڈی پورہ میں 20ستمبر کو ایک معرکہ آئی کے دوران 5جنگجوﺅں کی ہلاکت کے بعد ریاستی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مزحمتی جماعتوںنے فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ فوج نے دوران آپریشن کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں کی موت واقع ہوئی ۔

انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے اس سلسلے میں بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کا دروزہ کھٹکھٹاتے ہوئے عرضی دائر کی،جس میں اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے کیس کی شنوائی کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اور ایس ایس پی بانڈی پورہ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے ۔ کے این ایس

Comments are closed.