جنگجونوجوان آصف نذیرکاپانچ مرتبہ نمازجنازہ

میت مقامی مقبرہ میں سپردلحد،آئی ایس کے جھنڈے لہرائے

اونتی پورہ:سری نگرکے نسیم باغ حضرتبل علاقہ میں سنیچرکے روزنامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں جاں بحق جنگجونوجوان آصف نذیرڈارکی آخری رسومات میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ پانچ مرتبہ نمازجنازہ اداکی گئی ۔اس دوران آبائی علاقہ پنزگام اونتی پورہ میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔

سنیچرکے روزنامعلوم اسلحہ برداروں نے نسیم باغ حضرتبل سری نگرمیں ایک نوجوان کوگولیوں کانشانہ بناکرموت کی نیندسلادیا۔آصف نذیرڈارساکنہ پنزگام اونتی پورہ کے بارے میں پہلے یہ بات سامنے آئی کہ وہ اسلامک یونیورسٹی کاطالب علم ہے کیونکہ اُسکی جیب سے جوشناختی کارڈرآمدہواتھا،اُس میں یہی کچھ لکھاتھاکہ آصف نذیراسی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے تاہم سری نگرپولیس نے جب اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ بات کی تویونیورسٹی حکام نے واضح کردیاکہ مہلوک نوجوان کااس یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ،اوراسکی تحویل سے برآمدشدہ شناختی کارڈجعلی ہے ۔

بعدازاں ریاستی پولیس نے ایک بیان میں واضح کیاکہ مہلوک نوجوان آصف نذیراصل میں اسلامک اسٹیٹ جموں وکشمیرسے تھا،اوریہ کہ اس کوجنگجوﺅں نے ہی گولیوں کانشانہ بناکرموت کی نیندسلادیا۔ضروری لوازمات کے بعدآصف نذیرکی میت کوپولیس نے لواحقین کے سپردکیا۔اتوارکی صبح پنزگام اونتی پورہ میں آس پاس ے دیہات وعلاقہ جات سے ہزاروں لوگ پہنچے اورانہوں نے آصف نذیرکی آخری رسومات میں شرکت کی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس نوجوان کی پانچ مرتبہ نمازجنازہ اداکی گئی کیونکہ لوگوں کاآناکافی وقت تک جاری رہا۔لوگوں کے بقول پانچ مرتبہ نمازجنازہ اداہونے کے بعدآصف کی میت مقامی مقبرہ میں سپردلحدکی گئی تویہاں موجودلوگوں نے اسلام اورآزادی کے حق میں نعرے بلندکئے جبکہ اس دوران نوجوانوں نے اسلامک اسٹیٹ جموں وکشمیرکے جھنڈے اُٹھارکھے تھے ۔

Comments are closed.