ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کا وفد گورنر سے ملاقی

سرینگر:صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ریاست کے گورنر شری ستیہ پال ملک کیساتھ ملاقات کی۔

وفد میں پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی، پارٹی لیڈر آغا سید محمود ،تنویر صادق اور مشتاق گورو بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سے مرحوم الحرام کے کلیدی جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبے کے علاوہ ایام متبرکہ کے دوران خصوصی انتظامات کی اپیل کی۔

گورنر ستیہ پال ملک نے روزِ عاشور کے جلوس کو نکالنے کیلئے حامی بھر لی اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی کیساتھ میٹنگ میں جلوس کے روٹ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ اس کے علاوہ وفد نے ایام متبرکہ اور روز عاشورہ کے پےش نظر رےاست مےں خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سے تاکید کی ہے، کہ عوام کو بنےادی سہولےات مےسر رکھنے کے ساتھ ساتھ شیعہ اکثرےتی علاقوں مےں خاص طور سے سڑکوں اور گلی کوچوں کی صفائی کے کو یقینی بنایا جائے۔ اِسی طرح بغےر خلل بجلی سپلائی کو بھی ےقےنی بناےا جانا چاہیے ۔

انہوں نے گورنر پر زور دیا کہ عزاداران کے جلوسوں کے دوران ہر اہم مقام پر طبی کےمپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عزادارن کے جلوسوں کے ہمراہ خصوصی فرسٹ اےڈ سہولےات بھی مےسر رکھی جانی چاہےں۔ اِسی طرح صحت وصفائی کے منظم اور موثر انتظامات کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پےنے کے پانی کے عارضی نل پونےٹ قاےم کئے جانے چاہےں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپیل کی کہ عزاداران کو اپنے اپنے علاقوں مےں تعزےہ جلوس نکالنے کی بھر پور سہولےات فراہم کی جائےں اور ےوم عاشورہ کی اختتامی تقرےبات منعقد ہوجانے تک ہر اےسی سہولےت کو بر قرار رکھا جانا چاہیے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گذشتہ ہفتے شہر خاص کے دورے کے دوران زیڈی بل میں مقامی آبادی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں گورنر سے بذات خود ملاقی ہونگے۔

Comments are closed.