ویڈیو: پہلگام میں کولہائی گلیشئر کے نزدیک حادثہ،سینئر آفیسر سمیت 2ہلاک

 

 

پہلگام :پہلگام کے کولہائی گلشیئر کے نزدیک حادثے میں 2ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے بعد دو مزدور لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پہلگام کے اوپری پہاڑی پر کولہائی گلیشئر کے نزدیک حادثہ پیش آنے کے باعث دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ نو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نو افراد سے وابستہ گروپ اور اُن کے ساتھ تین مزدور کولہائی گلیشئر کو سر کرنے کیلئے نکلے کہ اس دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوید جیلانی اور الپائن گروپ سے وابستہ عادل شاہ موقعے پر ہی ہلاک ہوئے

۔ زخمیوں کی شناخت ارشید میجر ، ہازک بیگ ، توسہ بابا اور عادل مجید راتھر کے بطور ہوئی ہے۔ آرڑو پہلگام سے تعلق رکھنے والے دو مزید جو کہ گروپ کے ساتھ تھے حادثہ کے بعد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی کے مطابق چیف سیکریٹری ریسکو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ائر فورس حکام سے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک صرف 2افراد کی موت واقع ہونے کی تصدیق ہوئی تاہم حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کو ذرائع نے خارج از امکان قرار نہیں دیا کیونکہ جس جگہ حادثہ پیش آیا وہ پہلگام سے کافی دوری پر واقع ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مرنے والوں میں ایک کے اے ایس آفیسر بھی شامل ہے۔

Comments are closed.