اننت ناگ شوٹ آئوٹ:اننت ناگ اور کولگام میں انٹر نیٹ خدمات منقطع ،ریل سروس معطل

اننت ناگ ،کولگام : جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں پولیس کے مطابق شبانہ شوٹ آئوٹ میں ایک جنگجو جاں بحق ہونے کے بعد احتیاطی اقدامات کے تحت جنوبی کشمیر کے دو اضلاع اننت ناگ اور کولگام میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی گئیں جبکہ وسطی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے درمیان ریل سروس بھی معطل کی گئی .

حکام کے مطابق ضلع اننت ناگ اور کولگام میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات احتیاطی طور عارضی بنیادوں پر منقطع کردی گئیں .

ادھر وسطی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے درمیان ریل سروس بھی معطل کی گئی .یہ اقدامات ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر اٹھائے گئے .

یاد رہے کہ ہفتہ کی صبح پولیس نے دعویٰ کیا کہ اچھہ بل اننت ناگ میں شبانہ شوٹ آئوٹ کے دوران بلال احمدبٹ ساکنہ یاری پورہ کولگام نامی جاں بحق ہو گیا جبکہ گولیوں کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ،جسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی .

Comments are closed.