سرینگر: پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد نیشنل کانفرنس نے دوسرا بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمرکز کی جانب سے دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے معاملے پر واضح موقف سامنے نہیں آیا تو پارٹی پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کرے گی .
یہ اعلان پارٹی کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے یہ اعلان ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے کیا .
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہم صرف پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے بلکہ ہم پارلیمانی اوراسمبلی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کریں گے ،اگر مرکز نے دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 پر اپنا موقف واضح نہیں کیا .
انہوں نے یہ بات سرینگر میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 34 ویں برسی کے موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی .
یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل کانفرنس نے گزشتہ دنوں ریاست میں رواں برس اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں مجوزہ طور منعقد ہونے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا .
Comments are closed.