اوڑی : سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو سرحدی تحصیل اوڑی کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے حالیہ دنوں عصمت ریزی اور قتل کی شکار بچی کے متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کی .
اس موقعے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ علماء کو سماج کی راہنمائی کرتے ہوئے سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے .کیو نکہ موجودہ دور اس کی اشد ضرورت ہے .
بونیار میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے انسانیت کا سر شرمسار ہوا ہے جبکہ ایسے واقعات کشمیری سماج کےلئے لمحہ فکریہ ہے جن کا محاسبہ ہونا چاہئے .
انہوں نے بارہمولہ پولیس کی بھی سراہنا کی ،جس نے تیزی کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کرکے قصور واروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا .
Comments are closed.