اچھہ بل اننت ناگ میں شوٹ آئوٹ ،جنگجو جاں بحق ،پولیس اہلکار زخمی

اننت ناگ : اچھہ بل اننت ناگ میں جنگجوئوں اور پولیس کے درمیان شبانہ شوٹ آئوٹ میں ایک مقامی جنگجو جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوا .یہ دعویٰ پولیس نے کیا .

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اچھہ بل اننت ناگ میں جمعہ کی شب جنگجوئوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا ،جس دوران جنگجوئوں اور پولیس کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا .

پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹ آئوٹ میں ایک جنگجو جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوا .پولیس کے مطابق جائے جھڑپ سے جنگجو کی نعش اسلحہ سمیت برآمد کی گئی .

زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اُسکی حالت مستحکم ہے .جاں بحق جنگجو کی شناخت بلال احمد والد عبدالحد ساکنہ تاتری پورہ کولگام کے بطور ہوئی .

بلال نے تین ماہ قبل جنگجوئیت کی راہ اختیار کی تھی اور وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا .پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو اسلحہ چھینے کی وارداتوں میں ملوث تھا .

پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹ آئوٹ کے مقام سے 2 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ،جو جنگجوئوں نے حملے کے استعمال میں لائی .

Comments are closed.