سرینگر؛ ریھبلیٹیشن آلائینس کشمیر کی جانب سے آج سرینگر کے ٹیگور ہال میں ہیلتھ فار آل مشن کے تحت مختلف طبی شعبہ جات کے لیے اپنی نوعیت کے رعائتی ہیلتھ کارڈوں کا اجرا عمل میں لایا گیا ہے۔
تقریب میں کے سی سی آئ کے صدر جاوید احمد ٹینگہ۔مہمان خصوصی تھے وہیں مہمانان زی وقار میں کئی نجی اہسپتالوں کے سربرہان کے علاوہ وادی کے مشہورومعروف ماہر تعلیم سعد آگاہ اشرف اور معروف شاعر اور سماجی کارکن ضریف احمد ضریف بھی شامل تھے
ہیلتھ فار آل مشن کے تحت سماج کے متوسط طبقوں ۔کے علاوہ کم آمدنی والے گھرانوں اور غریبی کی نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لیے نجی اہستپالوں میں بہتر طبی سہولیات کی رسائی کو ممکن بنادیا گیا ہے۔
ہیلتھ فار آل مشن کو بٹہ مالو ٹریڈیرس ایسوسی ایشن اور کشمیر کے ایک نجی اہسپتال کے اشتراک سے عملی۔جامہ پہنایاگیا ہے۔
ان رعایتی ہیلتھ کارڈس کی بنا پر نہ صرف عام۔بیماروں بلکہ کینسر جیسے مہلک مرض کے لیے بھی علاج و معالجہ کے لیے نامور ڈاکٹر صاحبان کی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔ وہیں ان رعائتی ہیلتھ کارڈس کی بنا پر کئ نجی اہسپتالوں میں بزرگ بیماروں کے لیے قابل ڈاکڑوں کی ایک مخصوص پینل کو ترتیب دیتے ہوئے فری ہوم کئیر سروس کی سہولیات کوبھی دستیاب رکھا جا رہا ہے۔
ریہبلیٹیشن الائینس کشمیر نے اگرچہ پہلے مرحلے کے تحت ان بہتر طبی خدمات کو شہر سرینگر کی تاجر برادری کے۔ساتھ ساتھ عام اور غریب لوگوں کے لیے وقف رکھا ہے۔تاہم اس اہم شعبے کے دائرے کو مستقبل قریب میں وسیع کیا جا رہا ہے۔تاکہ ہلتھ فار آل مشن کے تحت وادی کے دیگر اضلاع کے عام لوگ بھی مستفید ہوسکے۔
Comments are closed.