کشتواڑ: خطہ پیر پنچال اور وادئ چناب میں نوجوانوں کو جنگجوئیت کی راغب کرنے کی پاداش میں پولیس نے کشتواڑ میں حزب المجاہدین کے بالائی زمین ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا.
پولیس کے مطابق یہ کارروائی منگل کو پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر عمل میں لائی .گرفتار حزب بالائی زمین ورکر کی شناخت توسیف احمد گڈنا عرف ابو بکر کے بطور ہوئی .
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ حزب بالائی زمین ورکر کا نام دو گرفتار حزب المجاہدین سرگرم کارکنوں سے پوچھ تاچھ کے دوران سامنے آیا ،دونوں کو یکم جولائی کے روز گرفتار کیا گیا .
بتایا جاتا ہے کہ توسیف احمد گڈنا حزب المجاہدین کے جنگجو محمد امین عرف جہا نگیر کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے .
پولیس ترجمان کے مطابق یہ دنوں پولیس اسٹیشن پارمپورہ سرینگر میں گزشتہ برس درج ایک کیس میں مطلوب تھے .
Comments are closed.