راجوری: خط پیر پنچال کے راجوری میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو فوج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک درانداز جاں بحق ہوا.
رپورٹس کے مطابق فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول پر کیری سب سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ .
رپورٹس کے مطابق فوج نے خاص نزدیک ویر بدریشوارمندر کے نزدیک دو افراد کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی .ترجمان نے بتایا کہ جب فوج نے اُنہیں چیلنج کیا ،تو انہوں نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ کی .
دفاعی ترجمان نے کے مطابق جوابی کارروائی میں فوج نے بھی فائرنگ کی ،جس دوران دو میں سے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ ایک فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوا .
ترجمان نے بتا یا کہ مہلوک درانداز کی نعش کو جائے جھڑپ سے برآمد کیا گیا اور پولیس کے سپرد کردی جبکہ اُسکی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی.
ایس ایس پی راجوری یوگال منہاس نے بتایا کہ فوج نے دراندازی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کیا جسکی نعش پولیس کے حوالے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی دوسری طرف واپس چلا گیا.
Comments are closed.