جاپان : طوفان سے 10 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی،10لاکھ گھروں میں تاریکی
ٹوکیو ،5 ستمبر (رائٹر) مغربی جاپان میں آئے خوفناک طوفان سے 10 افراد کی موت ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جاپان حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ طوفان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے اور 10 لاکھ سے زیادہ گھروں میں تاریکی چھا گئی ہے۔
چیف کابینہ سکریٹری ’يوشی هدے سوگا‘ نے بتایا کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کچھ ریلوے لائنوں اور سڑکوں پر ٹریفک بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہوائی اڈے سے طیاروں کی پرواز کب سے شروع ہوگی ۔
مسٹر سوگا نے کہا کہ حکومت صورتحال کو سنبھالنے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔دوسری طرف كنسائی ہوائی اڈے پر تقریباً 3000 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں ہوائی اڈے پر مسافروں کو کھانے اور پانی کے لئے لائن میں کھڑے دکھایا گیا ہے۔
كنسائی ائرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ یہاں پھنسے ہوئے مسافروں کو کشتیوں اور بسوں کے ذریعے نزدیک کے کوبے ائیرپورٹ لے جایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.