پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ کے حاجی ڈار پورہ گائوں میں جنگجوئوں نے بدھ کی صبح فوج کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی .
رپورٹس کے مطابق فوج کی 55آرآر کی ایک گشتی پارٹی صبح 9 بجکر 45 منٹ پر حاجی ڈار پورہ پلوامہ میں جنگجوئوں نے گھات لگاکر حملہ کیا .
معلوم ہوا ہے کہ فوجی نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی ،جس دوران طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا اور جنگجوئوں فائرنگ کرکے فرار ہوگئے .
فوج پر مسلح حملے کے بعد پورے گائوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا .ادھر ایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی نے فوج پر مسلح حملے کی تصدیق کی.
اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے مختصر تبادلے میں ایک غیر ریاستی مزدور زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی غیر ریاستی مزدور کی شناخت ارجن کمار کے بطور ہوئی .
Comments are closed.