پٹن : شمالی قصبہ پٹن میں سوموار کی شب اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب یہاں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی .
معلوم ہوا ہے کہ 22 سالہ نوجوان شاکر نبی ڈار کو گوہال ٹینگپورہ پٹن میں سوموار کی شب اپنے گھر میں بجلی تار کی مرمت کررہا تھا ،جس دوران اُسے شدید بجلی کا جھٹکا لگا .
مذکورہ نوجوان جھلس شدید زخمی ہوا ،اُسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال پٹن منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا .
Comments are closed.