نئی دہلی،( یواین آئی) فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ -27 منگل کی صبح جودھ پور کے برار علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں خوش قسمتی سے پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے محفوظ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ مگ -27 نے صبح جودھ پور فضائیہ اسٹیشن سے باقاعدہ روٹین پرفضا میں مشق کررہاتھا لیکن خرابی کی وجہ سے یہ برار علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ کا پائلٹ بر وقت پیراشوٹ کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس کی تفتیش کے لئے کورٹ آف انكوايري تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.