گوالیار،: فرانس سے ہوئے رافیل جنگی طیارہ سودا کے ضمن میں کانگریس کی جانب سے اٹھائے جا رہے سوالوں کے درمیان تین رافیل جنگی طیارے گوالیار کے مہاراج پور ایئربیس پر پہنچ گئے ہیں جہاں فضائیہ کے پائلٹ ان کو اڑانے کی تین دنوں تک تربیت لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے رافیل طیارے بین الاقوامی جنگی مشق میں شامل ہونے کے لئے آسٹریلیا گئے تھے جہاں سے تین طیارے گوالیار پہنچ گئے ہیں ۔ان طیاروں کو ہندوستانی فضائیہ کے پائیلٹ اڑائیں گے ۔اس دوران فرانسیسی فضائیہ کے پائیلٹ مراج 2000 جنگی طیاروں پر مشق کریں گے۔
آسٹریلیا میں ہوئے پچ بلیک جنگی مشق میں ہندوستانی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ اور سخوئی 30 طیاروں نے حصہ لیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے فرانس حکومت کے ساتھ 36 رادیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ فضائیہ کو امید ہے کہ ستمبر 2019 تک رافیل جنگی طیارے ملک میں آنے شروع ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ کانگریس رافیل طیارہ سودا میں شفافیت نہ برتے جانے اور ان کی خریداری زیادہ قیمت پر کئے جانے کا الزام لگا رہی ہے ۔کانگریس اس سودے میں خرید داری ضابطہ کی پابندی نہ کرنے کا بھی الزام لگا رہی ہےاور پورے معاملے کی جانچ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔(یو این آئی)
Comments are closed.