ویڈیو: پلوامہ :15 دیہات کا محاصرہ ،پُرتشدد مظاہرے،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
پلوامہ : فوج وفورسز نے 2 اور 3 ستمبر کی درمیانی رات کو 15 دیہات کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ،جس دوران یہاں محاصرہ مخالف مظاہرے کئے گئے
مشتعل مظاہرین نے فورسز اہلکاروں پر پتھرائو کیا جبکہ فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ ،پیلٹ فائرنگ اور فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شدید نوجوان صدر اسپتال سرینگر میں زندگی جنگ ہار گیا.
تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں فوج کی 55 آرآر ،سی آر پی ایف اور ایس اوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر 15 دیہات کا بیک وقت محاصرہ کیا .
معلوم ہوا ہے کہ دوران شب ہی فوج وفورسز کے سینکڑوں اہلکاروں نے وسیع دیہی علاقے کا محاصرہ کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .
معلوم ہوا ہے کہ جن دیہات کا محاصرہ کیا رہمو،بلو،متری گام ،گاسو،میرگنڈ ،چیک ،شیخ پورہ،ہانجان ،فراسی پورہ اور کامرازی پورہ وغیرہ شامل ہے.
یہ آپریشن جنوبی کشمیر میں پولیس اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں کو اغوا کرنے کے بعد عمل لایا گیا .اس دوران مرن پلوامہ سمیت کئی علاقوں میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر محاصرہ مخالف مظاہرے کئے .
مظاہرین نے فورسز پر خشت باری کی ،جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ ،پیلٹ فائرنگ اور راست فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں مرن گوسو پلوامہ میں فیاض احمد وانی ولد محمد احسان ساکنہ چیو کلان پلوامہ نامی نوجوان شدید زخمی ہوا.
معلوم ہوا ہے کہ نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں سے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا .معلوم ہوا ہے کہ شدید زخمی نوجوان سرینگر کے صدر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا .
معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی .جنوبی ضلع پلوامہ میں نوجوان کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی کشیدگی کی لہر دوڑ گئی .جنوبی ضلع پلوامہ میں موبائل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئیں .
Comments are closed.