شوپیان :جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

شوپیان :جنوبی ضلع شوشپیان میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ اتوار کی صبح ہوا ،جس کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کاسلسلہ شروع کیا گیا .

امام صاحب شوپیان میں فوج ،ایس او جی اور نیم فوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ایک تلاشی کارروائی عمل میں لائی .فورسز نے یہ تلاشی کارروائی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی .

معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح قریب سات بجے علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا .

اس دوران جنگجوئوں نے فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس دوران جوابی کارروائی میں فورسز نے بھی فائرنگ کی .طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا .

معلوم ہوا ہے کہ جنگجو فورسز محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے .تاہم علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے .پولیس نے اسکی تصدیق کی اور کہا کہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جو اب رک چکا ہے ،

اس دوران علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کی گئیں .

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی جلع بانڈی پورہ میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی .شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دنی جنگل میں ہفتہ کو جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں تین جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوا تھا ۔

فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ’آپریشن دنی (بانڈی پورہ)۔ تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ ہتھیار اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آپریشن ختم ہوچکا ہے‘۔

پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’بانڈی پورہ کے دنی جنگل میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 31 اور 27 راشٹریہ رائفلز (آر آر) نے گذشتہ ہفتے بانڈی پورہ کے چھان دجی اور دنی بہک جنگلوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا ’فوجی اہلکاروں کا آج جنگجوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی فائرنگ سے 31 آر آر سے وابستہ رائفل مین شیو کمار جاں بحق ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا ’شیو کمار فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ انہیں فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا‘۔ ان جنگلوں میں جمعہ کو فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر غلط فہمی کی وجہ سے ایک دوسرے کو نشانہ بناکر گولیاں چلائی تھیں جن کے نتیجے میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
بشمولات یو این آئی

Comments are closed.