سری نگر ،شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے جنگلوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر غلط فہمی کی وجہ سے ایک دوسرے کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں جن کے نتیجے میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے دانی بہک اور چھان دجی جنگلوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو تلاشی آپریشن کے دوران فوج کے ایک گروپ نے مشتبہ نقل وحرکت دیکھتے ہی گولیاں چلائیں۔
طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ منٹوں تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری طرف جنگجو نہیں بلکہ فوج کا ہی دوسرا گروپ تھا۔ انہوں نے بتایا ’طرفین کے مابین ہوئی فائرنگ میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا ’زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ یو این آئی
Comments are closed.