سر ینگر: (اے پی آئی )جنوبی کشمیر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری ، حزب المجاہدین کے سرگرم عسکریت پسند کے والد سمیت 20افراد چھاپوں کے دوران گرفتار ،پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند کے والد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ۔
شوپیاں میں 4پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا واقع رونما ہونے کے بعد پولیس و فورسز نے سرگرم عسکریت پسند ریاض احمد نیائکوں کے والد محمد اسداللہ نیائکو کو اپنے آبائی علاقے بیگ پورہ اونتی پورہ میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا ۔
پولیس ذرائع نے چھاپے اور گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سرگرم عسکریت پسند کے والد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم پولیس نے مزید تفصیلات دینے سے معذرت ظاہر کی ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں 29اور30اگست کی درمیانی رات کو پولیس و فورسز نے سنگباری کرنے ،امن و امان میں رخنہ ڈالنے ،سرکاری اور پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچا نے الزام میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 19نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لا کر انہیں نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا ۔
پولیس ذرائع نے نوجوانوں کی گرفتاریوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ امن میں رخنہ ڈالنے ،سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچا نے ،لوگوں کو غیر قانونی کارروائیوں کیلئے اکسانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی اور امن و امان بحال رکھنے میں پولیس و فورسز کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں بھرتی جا ئیگی ۔
Comments are closed.