حاجن: پرے محلہ حاجن میں جمعرات کی صبح سے جاری معرکہ آرائی میں دوسرے جنگجو کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق حاجن میں انکائونٹر کے مقام سے دوسرے جنگجو کی نعش اسلحہ سمیت برآمد کی گئی .یہاں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بعد معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی .
پولیس ذرائع کے مطابق اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ہنوز جاری ہے .
ریاستی پولیس نے آفیشل ٹوئیٹر اکائومٹ میں تحریر کرتے ہوئے بتا یا کہ حاجن معرکہ آرائی کے دوران دوسرے جنگجو کی بھی نعش برآمد کی گئی ،جسکی شناخت کی جارہی ہے .یہاں سرچ آپریشن جاری ہے.
Comments are closed.