جموں،: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) جموں وکشمیر اکائی کے شعلہ بیان ریاستی صدر راویندر رینا جو کہ اکثر متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے جوبی جے پی کے لئے بڑی شرمسار ثابت ہورہی ہے، اس ویڈیو میں جموں وکشمیر میں نوتعینات گورنر ستیہ پال ملک سے متعلق انہیں یہ دعویٰ کرتے سناجاسکتا ہے کہ’’اب جو گورنر آیا ہے وہ ہمارا بندہ ہے‘‘۔
ویڈیو میں راویندر رینا اپنے ارد گرد چند لوگوں سے یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں’’میں نے چار دن پہلے آپ سے کیا کہاتھا، کہ ہم اس گورنر(این این ووہراہ)کو نہیں رکھنا چاہتے، ہم نیا گورنر لارہے ہیں،اب جو گورنر آیا ہے ، وہ ہمارا بندہ ہے، آپ پریشان نہ ہوں، اب کچھ نہیں ہونے والا‘‘۔
مسٹررینا نے مزید کہاکہ سابقہ گورنر این این ووہراہ اپنے نظریہ پر یقین رکھتے تھے لہٰذا ہم نے اس کو تبدیل کر دیا۔(یو این آئی)
Comments are closed.