حزب المجاہدین کمانڈر کی دھمکی ، پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پھینکیں گے تیزاب

سرینگر28 ؍اگست؍ جے کے این ایس : حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو نے مقامی اخبارات ، نیوز ایجنسیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ آزادی مخالف خبریں اخبارات کے پہلے صفحات کی زینت بن رہے ہیں جبکہ مقامی عسکریت پسندوں کے گھر وں کی توڑ پھوڑ کی جار ہی ہے اُن کے رشتہ داروں کا سیکورٹی فورسز کے اہلکار زد کوپ کررہے ہیں تاہم ایسی خبریں اندرونی صفحات پر کسی کونے پر جگہ دی جاتی ہے۔
آپریشنل چیف نے کہا کہ پنچایت الیکشن میں حصہ لینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی ان الیکشنوں میں اُمیدوار کے طور پر اُترے گا تو انہیں خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

جے کے این ایس کے مطابق حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو نے ویڈیو پیغام میں دکانداروں سے سی سی ٹی کیمروں کو اندر رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس سے عسکریت پسندوں کو حملہ کرتے وقت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ دکان کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں ۔

Comments are closed.