نئی دہلی ،28اگست : کانگریس نے ماؤنواز وں سے تعلق رکھنے کے الزام میں ملک کے مختلف حصوں میں آج پانچ لوگوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حقوق انسانی کے کارکنوں کی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے ۔
کانگریس ترجمان جے پال ریڈی نے یہاں پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہاکہ ہندستان جیسے ملک میں کسی بھی حقوق انسانی کےکارکن کو اس پر لگائے گئے الزامات کے ثابت ہونے تک گرفتارنہیں کیاجانا چاہئے ۔
انھوں نے کہا،’’میں اس گرفتاری کی مذمت کرتاہوں ۔کوئی بھی حقوق انسانی کا کارکن ،اس پر لگائے گئے الزامات کے ثابت ہوئے بغیر گرفتارنہیں کیاجانا چاہئے ۔‘‘
واضح رہے کہ منگل کو حقوق انسانی کے پانچ کارکنوں کو ماؤنوازوں سے تعلق ہونے کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔اس الزام میں جن لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے ان میں ماؤنواز نظریہ کے وروراراؤ،وکیل سدھا بھاردواج ،ارون فریرا،گوتم نولکھا اور وی گونزالوز شامل ہیں ۔اس سلسلہ میں دہلی ،گوا،ممبئی ،رانچی اور حیدرآباد میں چھاپے مارے گئے ۔
یواین آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.