منگل کو960ریاستی حجاج خصوصی پروازوں میں سری نگرپہنچے
اعلیٰ حکام اوراہل خانہ نے کیاوالہانہ استقبال،ہوائی اڈے پرجذباتی مناظر
سری نگر:: دین اسلام کے بنیادی اراکین میں شامل اہم رکن حج بیت کی سعادت حاصل کرنے کے بعدجموں وکشمیرکے حجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ منگلوارکی صبح شروع ہوگیا،اورپہلی خصوصی پروازمیں 310حجاج سرینگرہوائی اڈے پرپہنچ گئے جہاں اُن کاوالہانہ استقبال کرنے والوں میں صوبائی کمشنربصیراحمدخان ،آئی جی پی کشمیرایس پی پانی،آئی جی ٹریفک بسنت رتھ اورضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر اوردیگرکئی سیول وپولیس حکام کے علاوہ اہل خانہ بھی تھے۔شام کی پروازسے مزید650ریاستی حجاج کرام سری نگرپہنچ گئے۔اس دوران سری نگرہوائی اڈے کی فضاءنعرہ تکبیراللہ اکبراللہ اکبراورلبیک الھم لبیک کے نعروں سے معطرہوئی ۔
حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ریاستی حجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ منگل کی صبح اسوقت شروع ہوگیاجبکہ نئی دہلی سے ایک خصوصی حج پروازمیں جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے 310حجاج سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے۔معلوم ہواکہ ہوائی اڈے پرحجاج کااستقبال کرنے کیلئے اہل خانہ کی ایک بڑی تعدادصبح سے ہی موجودتھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حجاج کااستقبال کرنے کیلئے یہاں صوبائی کمشنربصیراحمدخان ،آئی جی پی کشمیرایس پی پانی اوردیگرکئی سیول وپولیس حکام موجودتھے۔حجاج کااستقبال کرنے کیلئے موجودلوگوں نے بتایاکہ جونہی حجاج کرام کولیکرخصوصی جہازسری نگرہوائی اڈے پراُتراتویہاں کی فضاءنعرہ تکبیراللہ اکبراللہ اکبراورلبیک الھم لبیک کے نعروں سے معطرہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ سفیدملبوسات زیب تن کئے مردوزن حجاج کاقافلہ جب سری نگرپہنچاتویہاں بڑاجذباتی ماحول پیداہوگیاکیونکہ منتظراہل خانہ کودیکھ کرکئی بزرگ اورخواتین حجاج کی آنکھیں خوشی سے بھرآئیں اورانہوںنے اپنے اہل خانہ کوسینے سے لگایا۔اس دوران ہوائی اڈے پرموجودصوبائی کمشنرکشمیراورآئی جی پی کشمیرنے بھی حجاج کاپُرتپاک اندازمیں استقبال کیا۔پہلی پروازسے سری نگرپہنچنے والے حجاج میں بیشترمردتھے جبکہ کئی خواتین اوربچے وبچیاں بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعدواپس وطن پہنچ گئے ۔
ضروری لوازمات مکمل کرانے کے بعدسبھی 310حجاج کرام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ الگ الگ نجی گاڑیوں میں گھروں کی جانب روانہ ہوگئے ۔اُدھرمنگل کوبعدسہ پہرریاستی حجاج کرام کادوسراقافلہ بھی خصوصی پروازمیں دلی سے سری نگرہوائی اڈے پرپہنچ گیا،اوران 650حجاج کااستقبال کرنے کیلئے بھی یہاں بڑی تعدادمیں اُنکے رشتہ داراورانتظامیہ کے ذمہ دارموجودتھے ۔اس دوران معلوم ہواکہ امسال جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے کل 9773فرزندان توحیداورمسلم خواتین کوحج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی ۔
ریاستی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایاکہ امسال ریاستی عازمین حج کاپہلاقافلہ 14جولائی کوسری نگرسے مدینہ منورہ روانہ ہواتھاجبکہ آخری قافلہ 25جولائی کوروانہ ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ اب روزانہ کی بنیادپرحجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری رہے گا،اورحجاج کاآخری قافلہ ماہ ستمبر کی 5یا7تاریخ کوسری نگرپہنچے گا۔ریاستی حج کمیٹی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ آج 5پروازوں کے ذریعے مجموعی طور 960حجاج کی واپسی متوقع ہے جبکہ کل سے 7ستمبر تک روازنہ ائر انڈیا کی چار خصوصی پروازیں حجاج کوسرینگر لیکر آئیں گی۔خیال رہے امسال سفر محمود کے دوران چھ ریاستی عازمین کی قدرتی اور حادثاتی اموات بھی واقع ہوئیں۔تاہم ان میں سے بیشتر عازمین حج کے ارکان ادا کرنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
Comments are closed.