گودھرا ٹرین حادثہ میں 2 افراد مجرم قرار، 3 بری

احمدآباد کی خصوصی ایس آئی ٹی عدالت نے 2002 کے گودھرا ٹرین حادثہ معاملہ میں 2 افراد کو مجرام قرار دیا ہے جبکہ 3 ملزمان کو بری کر دیا گیاہے۔

اس معاملہ میں 6 فرار چل رہے ملزمان کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ ایک ملزم کی رواں سال جنوری میں موت ہونے کے بعد بقیہ 5 ملزمان پر خصوصی ایس آئی ٹی عدالت میں ٹرائل چلا۔

ایس آئی ٹی کی خصوصی عدالت میں 94 افراد پر مقدمہ چلایا گیا جن میں سے 11 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اور 20 کو عمر قید کی سزا ملی۔ اپیل کے بعد پھانسی کی سزا کو ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ گودھرا میں ٹرین میں آگ لگائے جانے کے بعد ہی گجرات میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کیا گیا تھا۔

Comments are closed.