آرٹیکل 35 اے:پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے سوموار کو لوگوں سے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے .پولیس ترجمان نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت سے متعلق افواہ پھیلائی گئی جبکہ اس کیس سماعت ممکنہ طور پر 31 اگست کو ہورہی ہے .

پولیس ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ آرٹیکل 35 اے کی سماعت 31 اگست ہورہی ہے جبکہ میڈیا کے ایک سیکشن نے اس حوالے سے غلط خبر شائع کی .

ادھر سپریم کورٹ میں ریاستی کونسل شعیب عالم نے بتایا کہ 31 اگست کو اس کیس کی سماعت ہورہی ہے .انہوں نے کہا کہ ایک نئی رٹ پٹیشن دائر کی گئی ،جسکی سپریم کورٹ میں سماعت ہورہی ہے .آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے متعلق عرضیوں کی سماعت ممکنہ طور 31 اگست ہوگی .

Comments are closed.