سرینگر :میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت کے حوالے سے عوام میں کنفیوژن پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں .
ان کا کہناتھا کہ میڈیا رپورٹس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ آرٹیکل 35 اے کی منسوخی سے متعلق ایک نئی عرضی سپریم کورٹ آف انڈیا میں دائر کی گئی ہے جبکہ اس عرضی کا آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے .
میر واعظ عمر فاروق نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کیا .ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کیس کی سماعت ممکنہ طور 31 اگست کو ہورہی ہے.گوکہ حتمی تاریخ کا اعلان منگلوار کو کیا جائیگا.
انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر نئی دائر عرضی کو پہلے دائر عرضیوں کے ساتھ شامل کیا جائیگا ،جو آ ر ایس ایس پشت پنائی والی رضاکار تنظیم اور انفرادی سطح پر آرٹیکل 35 اے کی منسوخی کے حوالے سے دائر کی گئی ہیں .
Comments are closed.