سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے پارٹی میں اہم تبدیلیاں کیں۔ پارٹی صدر نے غیر معمولی فیصلے کے تحت عبدالرحمان ویری کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا۔
پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ غلام نبی لون ہانجورہ، عبدالحق خان، محبوب اقبال، ایس سریندر چودھری اور ایف سی بھگت کو جنرل سیکریٹریز کے عہدوں کیلئے نامزد کیا۔
ترجمان کے مطابق ظہور احمد میر، آسیہ نقاش، محمد یوسف بٹ، راجہ اعجاز علی، بشیر احمد رونیال، معروف خان، نور محمد بٹ، امریک سنگھ رین، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر سمیع اللہ، شاہ محمد تانترے، دیپک ہنڈا اور عبدالرشید ملک کو ریاستی سیکریٹریز کے بطور نامزد کیا گیا.
پی ڈی پی صدر نے سید الطاف بخاری کو پارٹی کا خزانچی اور رفیع احمد میر کو پارٹی کا ترجمان اعلی نامزد کیا، پی ڈی پی صدر نے اس کے علاوہ سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی کی بھی تشکیل نو عمل میں لائی۔ اس کمیٹی میں جن ممبران کو شامل کیا گیا ان میں مظفر حسین بیگ، عبدالرحمان ویری، محمد دلاور میر، محبوب بیگ، سید بشارت بخاری، نظام الدین بٹ، یشپال شرما، چودھری ذولفقار علی، سید اصغر علی، فلیل سنگھ،محمد اشرف میر، حاجی عنایت علی، رفیق حسین خان اور قاضی محمد افضل شامل ہیں۔
Comments are closed.