آرٹیکل 35اے کی سماعت ممکنہ طور 30اگست کے بعد متوقع:میڈیا رپورٹس

سرینگر: آرٹیکل 35اے کی سماعت ممکنہ طور پر 30اگست کے بعد متوقع ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیکس کورٹ میں 30اگست سے قبل متعلقہ عرضی سے متعلق سماعت معمول کی فہرست میں ہے ۔اس طرح کا دعویٰ میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دےتے ہوئے بتا یا کہ آرٹیکل 25اے معاملے سے متعلق سماعت ایپکس کورٹ کی معمول کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ذرائع کا حوالہ دےتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے ممکنہ طور پر ضمنی فہرست میں یہ معاملہ اٹھایا جائیگا ۔تاہم ابھی تک فہرست کو جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں مہینے میں ہی سپریم کورٹ آف انڈیا نے آرٹیکل 35اے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتہ تک موخر کی تھی ۔یاد رہے کہ آرٹیکل 35اے قانون جموں وکشمیر کو مالکان حقوق فراہم کرتا ہے ،جسکے تحت کوئی بھی غیر ریاستی باشندہ یہاں زمین یا جائیداد نہیں کرسکتا ہے ۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آرٹیکل 35اے کی منسوخی سے متعلق کوششوں کے خلاف احتجاج کے مرحلہ دوم پر 25اور26اگست کو ریاست گیر ہڑتال کی کال دی تھی ۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آرٹیکل 370کی سماعت اگلے مہینے تک موخر کردی ہے۔

Comments are closed.