کوکرناگ : پولیس نے گڈول وائلو کوکر ناگ جھڑپ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے وائلو کوکر ناگ علاقے میں جمعہ اعلیٰ الصبح جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا،تو گائوں میں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جھڑپ کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جائے موقع پر برآمد شدہ دستاویزات کے مطابق مہلوک جنگجو پاکستان کا رہائشی ہے اور اُس کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے.
ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں پُرتشدد جھڑپوں کے دوران تین احتجاجی مظاہرے ہوئے .
Comments are closed.