گڈول کوکرناگ میں جھڑپ ،انٹر نیٹ منقطع

کوکرناگ: شمالی ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ علاقے میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی .

معلوم ہوا ہے کہ قصبہ اننت ناگ سے قریب 35 کلو میٹر کی دوری پر واقع گڈول کوکرناگ علاقے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا .

ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان نے بتایا کہ علاقے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ،جس دوران یہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا گیا .

بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران گڈول کوکرناگ علاقے میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا شروع ہوئی ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ،جو ہنوز جاری ہے.

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں دو سے تین جنگجو فورسز میں محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں .ضلعے میں انکائونٹر کے پیش نظر موبائیل انٹر نیٹ خد مات منقطع کردی گئیں .

آپریشن جاری )مزید تفصیلات کا انتظار

Comments are closed.