ٹنگمرگ میں بندوق برداروں کے ہاتھوں محکمہ جنگلات کا ملازم ہلاک

ٹنگمرگ: ٹنگمرگ میں جمعرات کی شب نامعلوم بندوق برداروں نے محکمہ جنگلات کے ایک ملازم کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا .پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم کو جنگجو ئوں نے گولی مار کر ہلاک کیا.

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات رات دیر گئے بندوق برداروں نے طارق احمد ملک ساکنہ زنڈپال کنزر ٹنگمرگ نامی محکمہ جنگلات کے ملازم کو گولی مارکر ہلاک کیا .

پولیس نے واقعہ کی نسبت ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملازم کو جنگجوئوں نے گولی مار کر ابدی نیند سلادیا .

پولیس ترجمان نے بتایا کہ طارق احمد پر جنگجوئوں نے نزدیک سے گولی ماری جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا .زخمی ملازم کو اگرچہ اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی ،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا.

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ہلاکت میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو ملوث ہیں .انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہے کہ اس ہلاکت لشکرطیبہ سے وابستہ جنگجو یوسف ڈار عرف کانٹرو ملوث ہیں .

ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے اسکی تصدیق کی .معاملے کی نسبت ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا.

Comments are closed.