پلوامہ میں گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

پلوامہ: پلوامہ کے مضافاتی علاقہ رکھ لتر میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی نعش برآمد کی گئی.

معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز کو 21 اور 22 اگست کی درمیانی رات کو ایک اطلاع ملی تھی کہ رکھ لتر پلوامہ کے کھتوں میں ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ،جسکی بنیاد پر فورسز نے یہاں پہنچ کر مذکورہ نعش کو اپنی تحویل میں لیا .

ذرائع نے بتایا کہ مہلوک شخص کی شناخت شبیر احمد بٹ ساکنہ پتھن پلوامہ کے بطور ہوئی.ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو غالبآ بندوق برداروں نے پہلے اغوا کیا اور بعد ازاں گولی مار کر زبدی نیند سلادیا .

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہلوک شخص مبینہ طور سیاسی کارکن تھا .ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاسی کارکن بی جے پی کےلئے کام کرتا تھا .

Comments are closed.