کولگام میں پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

کولگام :نامعلوم بندوق برداروں نے کولگام میں پولیس اہلکار پر نزدیک س فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا .پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو جنگجوئوں نے ہلاک کیا.

معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس کانسٹیبل فیاض احمدشاہ ولد عبدالرحمان ساکنہ زری پورہ کولگام کو نزدیک سے گولی مارکر ہلاک کردیا .

پولیس ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں نے مذکورہ اہلکار کو ہلاک کیا .پولیس ترجمان کے مطابق فیاض احمد عید نماز ادا کرنے کےلئے گیا ہوا تھا ،جہاں اُسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا .

34 سالہ فیاض احمد اپنے پیچھے دو بچے،بیواہ اور بزرگ والدہ کو چھوڑ گیا.پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی.

مہلوک پولیس اہلکار کو ضلع پولیس لائنز کولگام میں خراج پیش کیا گیا اور تعزیتی وگلباری کی تقریب میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی .

Comments are closed.