میکنکل اری گیشن اور فلڈکنٹرول کے ملازمین کا وفد کمشنر سیکریٹری سے ملاقی

چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ،تنخواہوں کی واگذاری اور مستقلی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

سرینگر /20اگست (کے پی ایس): میکنکل اری گیشن اور فلڈکنٹرول کے عارضی ملازمین کے درپیش مسائل کو لیکر میکنکل اری گیش فیڈریشن کے بینر تلے ایک اعلیٰ سطحی وفد زیر قیادت ایجیک چیف ایڈوائزر اور فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان کمشنر سیکریٹری پی ایچ ای و اری گیشن فاروق احمد شاہ سے ملاقی ہوا ۔وفد نے فاروق احمد شاہ کو کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مالائیں پہنا کر مبارکباد دی اور ان کی صلاحیتوں کی سراہنا کی ۔وفد نے میکنکل اری گیشن اورفلڈ کنٹرول کے ڈیلی ویجروں اورسیزنل ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے کمشنر موصوف کو ان کے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا کہ عارضی ملازمین جو عرصہ دراز کم کفافہ پر کام کررہے ہیں کی ماہانہ تنخواہیں گذشتہ تین برسوں سے رکی پڑی ہیں ان کی تنخواہیں فوری طور واگذار کی جائے ۔سیزنل ملازمین کو ریگولر کیا جایا اور مستقلی کے حوالے سے جو فائلیں عرصہ دراز سے دفاتر میں پڑی ہوئی ہیں ان پر نظر ثانی کرکے عارضی ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔اگر سی ویز کے حوالے سے 120 مکمل کرنے ہوتے ہیں تو یہ ملازمین عرصہ دراز سے کام کرتے ہیں جبکہ ان کی تین سال کی تنخواہیں بند پڑی ہیں ۔وفد نے کہا کہ کام کرنے والے عارضی ملازمین کی جو فہرست محکمہ کو بیج دیا گیا ہے وہ حق بہ جانب ہے ۔وفد نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اسٹیشنوں پر ملازمین کی کمی ہے ان اسٹیشنوں پر ملازمین کو سرکاری اصول وضوابط کے تحت تعینات کیا جائے ۔کمشنر موصوف نے وفد کے تمام مسائل خندہ پیشانی سے گوش گذار کئے اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ رکی پڑی تنخواہوں کی واگذاری کو یقینی بنایا جائے گا ،مستقلی کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے اور جملہ مسائل پر نظر ثانی کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے وفد پر زور دیا کہ وہ ورک کلچر کو مستحکم بنانے میں کلیدی رول ادا کریں تاکہ نظام مستحکم ہوکر تمام مسائل خود بہ خود حل ہوجائیں گے ۔وفد نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر موصوف نے ہر محکمہ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملازمین کے مسائل حل کئے اور محکمہ جات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔اسی طرح امید ہے کہ کمشنر موصوف اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر محکمہ ہذا کے غریب اور نادار عارضی ملازمین کے جملہ مسائل بشمول تنخواہوں کی واگذاری اور مستقلی کے حوالے سے اپنا رول ادا کریں گے جس سے تاریخ کانیا باب رقم ہوگا ۔وفد میں بلال احمد خان ،محمد شفیع آہنگر ،محمد شفیع ڈار ، اعجاز احمد خان ،اعجاز احمد ملک ،فرحت رسول ،عبدالرشید میر ،طاریق احمد حجام ،طاریق احمد خان ،بشیر احمد بابا،شیراز احمد ڈگو،شکیل احمد میر وغیرہ شال تھے

Comments are closed.