سرینگر: ریاستی گورنر این این وہرا کے علاوہ سابق وزرائے محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ ،غلام نبی آزاد،ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورپردیش کانگریس صدر غلام احمد میر نے عید الاضحیٰ کے موقعہ پر عالم اسلام خصوصاً ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی یہ مبارک دن جموں کشمیرمیںامن و آشتی کی نوید لیکر آئے۔

ریاستی گورنر نے عوام کو عید الاضحیٰ کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ دن حقیقی معنوں میں جموں و کشمیر کےلئے دائمی امن کا پیغام لے کر آئے۔
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ یہ عید ریاستی عوام کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فراخدلی ، نظم و ضبط اور تقویٰ اور پرہیز گاری کا جذبہ آگے بھی روز مرہ کی زندگی کے دوران جاری رہنا چاہئے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یتیموں ، بیواو¿ں اور مفلوک الحال طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
سابق وممبر پارلیمنٹ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالم اسلام خصوصاً ریاست کے فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ریاستی عوام کےلئے خصوصی مسرت لے کر آئے۔انہوںنے لوگوں کو عید الاضحیٰ کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ہم سب کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کی ایک نوید لیکر آئے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ نے ریاستی عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ریاستی عوام کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ عید ریاست میں آپسی بھائی چارے ،یگانگت اور صبرو استقامت کا پیغام لے کر آئے۔ سابق وزیر زراعت غلام حسن میر ،سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے اہل اسلام خصوصاًریاستی عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے علاوہ ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر محمد اکبر لون،سینئر لیڈران ڈاکٹر مصطفی کمال ،چودھری محمد رمضان ،علی محمد ڈار، محمد شفیع اوڑی،غلام نبی رتن پوری نے بھی ریاست کے لوگوں کو عید مبارک پیش کی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقعہ پر سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ،پی ڈی پی کے دیگر لیڈران محمد دلاور میراورسرتاج مدنی اورمحمد رفیع میرنے بھی اہل ریاست کو عید مبارک پیش کی ہے۔اس دوران عید الاضحیٰ کے مقدس موقعہ پر رےاستی کانگرےس کے صدر غلام احمد میرنے ہندوستان کے عوام کو عام طور پراور رےاستی عوام کو خاص طور پر مبارک باد پےش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو ماہ مقدس مےں روزوں کے بدلے خوشےوں ، امن ، خوشحالی اور ترقی سے نوازے۔

ریاستی اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی عوام کو عید الاضحیٰ کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ عید الاضحیٰ ریاست اور یہاں کے لوگوں کیلئے ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کا پیغام لیکر آئے گی۔
ادھر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ شاہ نے عید قربان کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی اور مسرت کے اس موقع پر ہمیں غیر شرعی جاہلانہ رسومات اور خرافات سے دور رہنے کا عہد کرنا چاہئے تاکہ معاشرے میں نکِھار آسکے ۔میں رَب جلیل سے دست بدعا ہوں کہ وہ ہمیں نت نئی بدعات ایجاد کرنے سے باز رکھے تاکہ ہم دلوں کی حرارت ،جذبہ قربانی کی فراوانی اور ایمان کی تابناکی پاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت ابراھیم علیہ سلام کی قربانی عالم انسانیت کے لئے ایک رہنما اصول ہے جو اسے منزل مراد تک پہنچنے کی لگن اور جستجو عطا کرتا ہے۔ یہ وہ پیغمبر تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے مختلف آزمائیشوں میں ڈال کر آزمایا اور وہ ہر آزمائیش میں پورے اترے۔اے این سی کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ نے اپنے پیغام عید میں کہا کہ ہمیں آزمائیش حضرت ابراہیم علیہ سلام اور سرخروئی کو ہر لمحہ اور ہر دم مدنظر رکھنی چاہئے اور اپنی عظمتِ گزم گشتہ کو پھر سے حاصل کرنے کی جہد مسلسل میں مصروف ہو کر اتحاد اور اتفاق کا دامن پکڑے رہنا چاہئے۔
Comments are closed.