جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے زید اہتمام گُشن علم ادب کانسپور اور گُلشن ادب نارواو کے اشتراک سے ادبی تقریب بعنوان "مُلاقات” ہی ون بارہمولا میں منعقد.

بڈگام: آج مورخہ 19اگست 2018 کو جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے گُلشن علم وادب کانسپور اور گُلشن ادب نارواو کے اشتراک سے ادبی تقریب بعنوان "مُلاقات” نامی گرامی شاعر جناب ڈار مشتاق سے ہی ون بارہمولا صحنِ آستانہ عالیہ سید مومن صاحب R.A میں منعقد کیا گیا. تقریب کی ابتداء جناب تجمل اسلام نے قرآن پاک سے کیا جبکہ نعتیہ نبی S.w جناب رزاق جہامی نے پیش کیا. اس کے بعد باضابطہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد غمگین نے مہمانوں کا استقبال کیا. مجلس کی صدارت جناب مبارک احمد مبارک نے کی جبکہ تعمیل ارشاد کے مدیر، معروف جرنلسٹ جناب ناظم نذیر بحیثیت مہمان خصوصی محفل میں موجود تھے انکے علاوہ ایوان صدارت میں جناب غلام محی الدین عاجز، جناب ڈار مشتاق صاحب، جناب رشید کانسپوری، جگر ناروای ذی عزت شخصیات تشریف فرما تھے. مجلس میں ڈار مشتاق صاحب کی 3 کشمیری شعری مجموعوں 1.آب رحمت 2. آب زُلال 3لولہ اچھر کی رسم رونمائی انجام دی گئی. اسکے بعد ڈار مشتاق کو جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے طرف سے "شاہمدان ( RA) 2018 کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ساتھ میں ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتہ معروف شاعر، ادیب اور ترجمہ کار جناب عبدالرشید کانسپوری کو احد صاحب سوپور کے ایوارڈ عطاء کیا گیا . مجلس میں ڈار مشتاق کوادیبوں ، شاعروں اور اُسکالروں نے مختلف سوالات پوچھے جنکو شاعر نے بخوبی جواب دے کرآخر پر ثقافتی مرکز بڈگام کے جملہ اراکین اور باقی اُدباء کا تہہ دل سے شکریہ کیا کہا کہ کشمیری زبان کی ترقی وترویج کے لیے یہ فعل ادبی تنظیم ادبی سرگرمیوں میں رواں دواں ہیں،میں اُنکا شُکر گُزار اسلے بھی ہوں جو میرے ہی مسکن میں آکر مجھے عزت افزائی کے قابل سمجھا. ڈار مشتاق کے ادبی کارناموں پر جناب پروفیسر محمد الطاف نے پُر مغز پیپر بھی پڑھا. مجلس کے مہمان خصوصی جناب ناظم نذیر صاحب نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعمیل ارشاد ہمیشہ ادبی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کےلیے پیش پیش ہیں اور اُ نہوں نے جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے ادبی پروگراموں کی کافی سراہنا کی. مجلس کے آخر پر محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا جسکی صدارت جناب ناظم نذیر صاحب نے کی جبکہ بشیر منگلپوری مہمان خصوصی اور غلام محی الدین میر مہمان ذی ویقار کے حیثیت سے موجود تھے. مشاعرے میں رشید تنہا، رزاق جہامی، رشید کانسپوری، غلام محی الدین میر، حاجی رسُل حُر، ناصر سُلطان، بشیر غمگین، مبارک احمد مُبارک، محی الدین عاجز، یاسین رومان، عبدال احد الہام، بشیر زُوگیاری، شاد مُصور حسیب، عبدالغفار خاکسار، عرفان احمد، مُدبر احمد، ڈار مشتاق، جگر ناروای نے سامعین کو اپنے تازہ کلام سے محظوظ کیا. مجلس کی پہلی نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شبنم محمد رفیق نے انجام دیئے اور آخر پر مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا. دوسری نشست کے نظامت کے فرائض جگر ناروای نے انجام دے. یاد رہے مجلس کے میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد ہے.

 

Comments are closed.