ویڈیو: فلم راء:بالی وڈ ادکار جان ابراہیم گلمرگ میں نظر آئے
گلمرگ :بالی وڈ ادکار جان ابراہیم ہفتہ کو سیاحتی مقام گلمرگ میں نظرآئے ،جس دوران انہوں نے یہاں شجر کاری مہم میں حصہ لیا .
اس موقعہ پر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک شجر کاری مہم شروع کی گئی ،جس کے تحت تین ہزار درخت لگائے گئے .ان کا کہناتھا کہ کشمیر بھی جنگلات کا صفایا ہوگیا ہے ،لیکن جنگلات کا تحفظ لازمی ہے اور اسکے شجرکاری ضروری ہے.
ان کا کہناتھا کہ شجر کاری کے حوالے سے نوجوان نسل کو آگے آنا چاہئے کیونکہ انسانی بقا ماحولیات کے تحفظ میں ہی ہے .
جان ابراہیم نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں کافی منفی تاثر ہے ،لیکن یہاں آکر سب غلط فہمیاں دور ہوگئیں .انہوں نے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت بے نظیر ہیں ،فلم انڈسٹری سے وابستہ ہدایت کاروں کو یہاں آنا چاہئے .ان کا کہناتھا کہ سیاسی دبائو کو یک طرف چھوڑ کر ملکی عوام کو یہاں آکر کشمیر میں شعبہ سیاحت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے .
جان ابراہیم نے کہا کہ وہ کشمیر کے حالات کے حوالے سے بخوبی وافق ہے اور یہ فلم انڈسٹری کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر مثبت انداز میں فلموں کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھائے .
کشمیر کی وادیوں میں فلموں کی عکس بندی کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ فلم انڈسٹریز کو کشمیر میں آکر یہاں نظاروں میں فلموں کی عکس بندی کرنی چاہئے کیو نکہ یہاں کی فطری خوبصورتی بے مثال ہے .انہوں نے سرکار پر زور دیا کہ وہ یہاں بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جائے ،لیکن یہاں کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں.
جان ابراہیم اور جیکی شروف اپنی فلم راء(رومیو،اکبر،والٹر) کے سلسلے میں گلمرگ میں شوٹنگ کرنے کےلئے پوری فلم کرو کےساتھ یہاںموجود ہیں .
اس فلم میں جان ابراہیم خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ فلم میں 18 الگ الگ لوکس میں نظر آئیں .اس فلم کی شوٹنگ کشمیر وادی میں 10 روز تک جاری رہے گی .شیڈول کے مطابق اس فلم کی عکس بندی گلمرگ اور سرینگر میں مختلف مقامات پر ہوگی .
جیکی شریف اس فلم میں راء چیف کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے .اس موقعہ پر محکمہ سیاحت کے ناظم تصدق جیلانی نے کہا کہ محکمہ سیاحت بالی ووڈ انڈسٹری کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کےلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھارہا ہے .
ان کا کہناتھا کہ کشمیر اور فلم انڈسٹری کا پرانا رشتہ ہے ،جسے بحال رکھنے کےلئے محکمہ سیاحت سرگرم ہے.
Comments are closed.